قصور : جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں ، منشیات فروش سمیت 18گرفتار

قصور : جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں ، منشیات فروش سمیت 18گرفتار

قصور(بیورورپورٹ)پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،14منشیات فروشوں سمیت 18جرائم پیشہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور منتظر مہدی کی خصوصی ہدایا ت پر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا، بڑی کاروائی تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ حجرہ روڈ اور نظام پورہ چوک میں کی گئی جہاں پر تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے اڑھائی کلو گرام چرس برآمد کی اسی طرح دیگر تھانوں نے کاروائی کرتے ہوئے 11منشیات فروشوں کے قبضہ سے تین کلوگرام چرس اور110لیٹر دیسی شراب برآمد کی دو ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل برآمد کیے اسی طرح سنگین مقدمات میں ملوث دو خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو بھی حراست میں لیا گیا ۔

مزید : علاقائی