لاہور کی پولنگ سکیم پر دائر 116اعتراضات دور

لاہور کی پولنگ سکیم پر دائر 116اعتراضات دور

لاہور(نامہ نگار )لاہور کی پولنگ سکیم پر دائر 116 اعتراضات کو دور کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی آج 23جون کو لاہور کی حتمی پولنگ سکیم جاری کریں گے۔ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے دوران ریمارکس دیئے کہ متعلقہ پولنگ سٹیشنزکا ووٹر ہی اعتراض فائل کرسکتا ہے۔عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی پولنگ سکیم پر لاہور کے شہریوں کی جانب سے 116 اعتراضات فائل کئے گئے جن میں 90 کے قریب اعتراضات پولنگ سٹیشنز کی منتقلی کرنے کااعتراض عائد کیا گیاتھا،اعتراض فائل کرنے والوں میں پی پی 161 سے پی ٹی آئی کے امیدوارمیاں اسلم اقبال ،حلقہ این اے 136 کرامت کھوکھر، حلقہ این اے 125 سے پی ٹی آئی کی امیدوارڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 116 شہریوں نے اعتراضات فائل کئے تھے۔

مزید : علاقائی