اغوا برائے تاوان کیس کے 6 ملزم مزید 8دن جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے

اغوا برائے تاوان کیس کے 6 ملزم مزید 8دن جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 3 کروڑ 60 لاکھ روپے اغوا ء برائے تاوان کیس کی سماعت کے بعد6 ملزموں کو مزید 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر چار کے جج عبدالقیوم خان نے ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کیاہے، ملزموں کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر گزشتہ روزانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر انسپکٹر رانا مجاہد نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں سے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکور کئے جا چکے ہیں۔تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزموں سے مزید برآمدگی کے لئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے ملزموں ذوالفقار، محمد یوسف ، ارشاد، محمد سلیم ، عارف مسیح اور تصدق حسین کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

مزید : علاقائی