پولنگ سٹیشنز پرتعیناتی کیلئے عملہ کی ٹریننگ دوسرے روز بھی جاری

پولنگ سٹیشنز پرتعیناتی کیلئے عملہ کی ٹریننگ دوسرے روز بھی جاری

لاہور(نامہ نگار )عام انتخابات میں پولنگ سٹیشنز پر تعینات کرنے والے سٹاف کی ٹریننگ دوسرے روز بھی جاری رہی،الیکشن کمشن کے عملے نے سیشن کورٹ اور سول کورٹ کے عملے کو تربیت فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /سیشن جج لاہورلاہور عابد حسین قریشی کی خصوصی ہدایات پر الیکشن سے قبل پولنگ عملے کی تربیت کا عملہ دوسرے روز بھی جاری رہی۔سیشن کورٹ اور سول کورٹ کے عملے کو لاہور کے مختلف سرکاری سکولوں میں الیکشن کمشن کے عملے نے تربیت دی۔دوسرے مرحلے میں دیگر سرکاری محکموں کے سٹاف کو تربیت دی جائے گی۔

مزید : علاقائی