عمران علی کیخلاف نور فاطمہ، عائشہ، لائبہ قتل کیس کا جیل ٹرائل آئندہ ہفتے ملتوی

عمران علی کیخلاف نور فاطمہ، عائشہ، لائبہ قتل کیس کا جیل ٹرائل آئندہ ہفتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)زینب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم عمران علی کے خلاف 7 سالہ نور فاطمہ ، 6 سالہ عائشہ اور کمسن لائبہ کے ساتھ بداخلاقی اور قتل کیس کا جیل ٹرائل اگلے ہفتے تک ملتوی کردیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روزلائبہ کے ساتھ بداخلاقی اور قتل کیس میں مزید 5گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جبکہ نور فاطمہ کے ساتھ بداخلاقی اور قتل کیس میں مکمل گواہان کے بیان قلمبند کر لئے ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نور فاطمہ سمیت دیگر 4 بچیوں کے ساتھ بداخلاقی اور قتل کیس کی سماعت کی۔

مزید :

علاقائی -