مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ ، 5کشمیری شہید ، درجنوں شدید زخمی ، وادی میں مکمل ہڑتال انٹرنیٹ سروس معطل

مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ ، 5کشمیری شہید ، درجنوں ...

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران رہائشی علاقے میں فائرنگ کی جس سے 5 افراد شہید اور خاتون سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ضلع اسلام آباد کے علاقے سری گفوارہ میں محاصرے اور تلاشی کے دوران محمد یوسف راتھر اور انکی اہلیہ حفیظہ بیگم شدید زخمی ہو گئی۔محمد یوسف راتھر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بیج بہاڑہ منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئے ۔ انکی اہلیہ کو بعد میں صورہ ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ سرچ آپریشن کے دوران گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔5 کشمیریوں کی شہادت پر اننت ناگ کے علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور اہل علاقہ نے بھارتی مظالم پر شدید احتجاج کیا، بھارتی کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر اور اننت ناگ میں انٹرنیٹ سروس معطل کررکھی ہے۔ترال اور اسکے ملحقہ علاقوں میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی ۔ مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھروں میں جا رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر

Back to

مزید : صفحہ اول