اصغر خان کیس،ایف آئی اے کاپیپلز پارٹی سے رابطہ ،رحمن ملک کا بھرپور معاونت کا عندیہ

اصغر خان کیس،ایف آئی اے کاپیپلز پارٹی سے رابطہ ،رحمن ملک کا بھرپور معاونت کا ...

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )اصغر خان کیس میں ایف آئی اے نے پاکستان پیپلز پارٹی سے معاونت حاصل کرنے کیلئے رابطہ کرلیا ہے ۔سینیٹر رحمان ملک نے ایف آئی اے کو بھرپور معاونت کا عندیہ دیدیا ہے گزشتہ روز ایف آئی اے کی جانب سے سینیٹر اورسابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو اصغر خان کیس میں خصوصی طور پر معاونت کیلئے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر بلایا گیاتھا جس پر ایف آئی اے نے رحمان ملک سے درخواست کی کہ اصغر خان کیس سے متعلق جتنے بھی شوائد رحمان ملک کے پاس موجود ہیں وہ دیئے جائیں تاکہ تفتیش صحیح معنوں میں آگے بڑھ سکے ۔

اصغر خان کیس

مزید : صفحہ اول