کلثوم کی طبیعت قدر ےبہتر ، خطرے سے باہر نہیں : نواز شریف

کلثوم کی طبیعت قدر ےبہتر ، خطرے سے باہر نہیں : نواز شریف

لندن(آئی این پی،صبا ح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت اب قدرے بہتر ہے تاہم وہ اب بھی مکمل طور پر خطرے سے باہر نہیں ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کاش میں جمعرات 14 جون سے پہلے اہلیہ کے پاس لندن آجاتا تو بہترہوتا، اس وقت وہ کم ازکم اپنے ہوش و حواس میں تھیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کی اہلیہ کیلئے دعا کی جائے اوراللہ سب کی خیرکرے۔ ہارلے کلینک پہنچنے پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ والدہ کی حالت تسلی بخش نہیں ہے اور ان کے وینٹی لیٹر سے متعلق حتمی فیصلہ ڈاکٹرزکریں گے۔نیب ریفرنسز میں پیشی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان جانیکا ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاکہ والدہ کی حالت اور کیفیت گزشتہ جمعرات کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے۔

نوازشریف

مزید : صفحہ اول