حسن عسکری کی گو جرانوالہ میں صفائی کے لئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

حسن عسکری کی گو جرانوالہ میں صفائی کے لئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

لاہور (جنرل رپورٹر) نگران صوبائی وزیراطلاعات احمدوقاص ریاض نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری نے گوجرانوالہ میں صفائی کے نا قص انتظامات کااز خودنوٹس لے لیاہے، گزشتہ دنوں انہوں نے گوجرانوالہ کادورہ کیا،جہاں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے جس پرانہوں نے برہمی کااظہارکیا، اس موقع پرافسروں نے انہیں بتایا کہ یہ حالات فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ہیں جس پر نگران وزیر اعلیٰ نے صفائی کے لئے فنڈز جاری کرنے کااعلان کیا۔

مزید : صفحہ اول