امریکی صدر نے امیگریشن بل کی منسوخی سے بددل ہو کر ہتھیار ڈال دیئے

امریکی صدر نے امیگریشن بل کی منسوخی سے بددل ہو کر ہتھیار ڈال دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اظہر زمان، بیوریوچیف ) سرکاری ری پبلکن پارٹی کی محنت سے تیار کردہ سخت ضوابط والا امیگریشن بل کانگریس میں نامنظور ہونے کے بعد صدر ٹرمپ نے بددل ہو کر ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ جمعہ کے روز ری پبلکن اور ڈیمو کرئیک پارٹی کا مشترکہ ’’مصالحتی بل ‘‘ کانگریس میں دوبارہ پیش ہونا تھا لیکن صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ پیغام کے ذریعے انہیں منع کردیا ۔جمعرات کو 193کے مقابلے پر 231ووٹوں سے مسترد ہونے والے بل میں سخت دفعات شامل تھیں جس کے تحت ٹرمپ انتظامیہ کی ’’زیر وبرداشت ‘‘ والی پالیسی کے مطابق غیر قانونی خاندانوں کو میکسیکو کی سرحد سے داخل ہونے پر چھوٹے بچوں سے الگ کرنے کے کام کو تحفظ فراہم کہا گیا تھا ۔ صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ پیغام میں لکھا ہے کہ ری پبلکن پارٹی کے ارکان کو امیگریشن کے معاملے پر مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے اور نومبر میں کانگریس کے انتخابات کا انتظار کرنا چاہئے جب ان کی پارٹی کے مزید ارکان ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی رکنیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ اس وقت ری پبلکن پارٹی مخالف ڈیمو کرئیک پارٹی کے ارکان کی حمایت کی محتاج نہیں رہے گی ۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ڈیموکریک ارکان صرف گیم کھیل رہے ہیں اور موجودہ صورت حال میں ہم عشروں تک کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ۔
ہتھیار ڈالدیئے

مزید :

صفحہ اول -