ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کل ہونگے

ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کل ہونگے

انقرہ (صباح نیوز)ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات(کل ) 24 جون کو ہونگے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ 24 جون کو ہوں گے، یہ انتخابات 3 نومبر 2019 کو طے شدہ الیکشن سے 16ماہ قبل ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات کے ذریعے موجودہ صدر رجب طیب اردوان اور حکمران جماعت نیا مینڈیٹ لینا چاہتے ہیں۔ صدارتی الیکشن دو مرحلوں میں مکمل ہوگا۔پہلا مرحلہ 24 جون کو منعقد ہوگا۔کوئی بھی امیدوار اگر 51فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا تو معاملہ دوسرے مرحلے تک جائے گا۔جس کا انعقاد 8 جولائی کو ہوگا۔صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوان کے مقابلے میں دیگر 5 امیدوار میدان میں ہیں ، جبکہ پارلیمانی انتخابات میں 600 نشستوں کیلئے ووٹنگ ہونی ہے۔ترکی میں جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کے بعد سے ہنگامی حالت نافذ ہے۔ان انتخابات کے بعد ملک میں صدارتی نظام نافذ کردیا جائے گا جس سے صدر کے اختیار ات میں اضافہ ہوگا۔

ترکی

مزید : صفحہ اول