ن لیگ کو ایک اور بغاوت کاخطرہ ، بلال یاسین ، علی رضا گیلانی بھی ناراض

ن لیگ کو ایک اور بغاوت کاخطرہ ، بلال یاسین ، علی رضا گیلانی بھی ناراض

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری نثار، زعیم قادری کے بعد سابق وزیر خوراک بلال یاسین بھی میدان میں آ گئے۔سابق وزیر خوراک اور لاہور کے ن لیگ کے اہم رہنماء بلال یاسین نے کہا ہے اگر مریم نواز انتخابات میں این اے 125 سے لڑتی ہیں تو میں امیدوار نہیں ہوں گا ، وہ کسی اور حلقے سے لڑتی ہیں تو پھر میں اپنے حلقے سے امیدوار ہوں گا، اگر کسی کو شوق ہے تو اسی حلقے میں آ کر آزما لے۔ بلال یٰسین کا یہ بھی کہنا تھا قیادت جو فیصلہ کرے گی اس کا پابند ہوں، ماضی میں اسی حلقے سے ممبر قومی اسمبلی رہ چکا ہوں، پہلا حق میرا بنتا ہے۔دوسری جانب سابق صوبائی وزیر تعلیم رضا گیلانی بھی پارٹی سے ناراض ہو گئے۔ انہوں نے 143 میں راؤ اجمل کو قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کرنے پر شد ید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پارٹی کو فیصلہ کرنا پڑے گا کہ شاہ مقیم گروپ چاہیے یا راؤ اجمل ، راؤ اجمل کوپارٹی میں میں لیکر آیا لیکن انہوں نے پارٹی کیلئے کچھ نہیں کیا، اگر کسی نے زبردستی کی تو میں اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گا۔

بلال یاسین

مزید : صفحہ اول