الیکشن کمیشن حکام پاک فوج کے 1400 افسروں کو تربیت دیں گے

الیکشن کمیشن حکام پاک فوج کے 1400 افسروں کو تربیت دیں گے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے آرمی ٹرینرز کی تربیت کا شیڈول تیار کرلیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن حکام پاک فوج کے 1400 افسروں کو تربیت دیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات 2018 کو شفاف بنانے کیلئے آرمی ٹرینرز کی تربیت کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تربیت کا دروانیہ 26 جون سے یکم جولائی تک ہوگا اور اس دوران پاک فوج کے ٹرینرز کو 14 مختلف مقامات پر انتخابی امور پر تربیت دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے پاک فوج کے ٹرینرز کی تربیت کیلئے جن مقامات کو منتخب کیا ہے ان میں کراچی، لاہور، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، سرگودھا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منگلا، پنوں عاقل، کوئٹہ، خضدار، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔

فوج تربیت

مزید : صفحہ اول