سرگو دھا،وفا داریاں بدلنے والوں کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا

سرگو دھا،وفا داریاں بدلنے والوں کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا

سرگودھا(بیورو رپورٹ)سرگودھا میں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنیوالے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے لوگوں کی اکثریت ان امیدواروں سے پارٹی تبدیل کرنے کے بارے میں سوالات کرنے لگی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرکے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ان میں اکثر وہ امیدوار شامل ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ہر الیکشن میں پارٹی تبدیل کرلیتے ہیں ان کا احتساب عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرینگے تاکہ آئندہ کسی کو پارٹی تبدیل کرنے کی جرات نہ ہو شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک امیدوار سے ایک نشست پر انتخاب لڑنے کو یقینی بنائیں تاکہ قومی خزانے پر ضمنی الیکشن میں اٹھنے والے اخراجات کا بوجھ کم کیا جاسکے۔

انتخابی مہم

مزید : صفحہ اول