یوسف رضا گیلانی ’’کھمبے رکھ کر بنائے گئے عارضی پل‘‘ سے گزر کر ووٹ مانگنے پہنچ گئے

یوسف رضا گیلانی ’’کھمبے رکھ کر بنائے گئے عارضی پل‘‘ سے گزر کر ووٹ مانگنے ...

ملتان (بیورو رپورٹ)ملتان کو فلائی اوورز کا شہر بنانے والے قومی اسمبلی این اے 158کے امیدوار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کھمبے رکھ کر بنائے گئے عارضی پل سے گزر کر ووٹ مانگنے پہنچ گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسی حلقہ میں واقع بستی ملوک روڈ کے ساتھ چلتی نہر پر بجلی کے دو کھمبے ڈال کر پہلے سے بنے عارضی پل سے گزرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کیلئے پہنچ گئے ٗ یہ صوبائی حلقہ 220میں بھی آتا ہے ٗیہ پل جہاں شجاع آباد میں تعمیر و ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور تپتی دھوپ میں سابق وزیراعظم کو یہ دن بھی دیکھنے تھے۔

یوسف رضا گیلانی

مزید : صفحہ اول