وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی بانڈز قوانین 2018ء کی منظوری دیدی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی کابینہ نے ایم ڈی بیت المال بیرسٹرعابدشیخ کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو ایم ڈی کی اضافی ذمہ داری سونپ دی،اجلاس میں پاکستان اورسوڈان کے درمیان مفاہمتی یاداشتوں کے معاہدے کی توثیق بھی گئی ۔ جمعہ کو نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے انتظامات اورامن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی بانڈز قوانین 2018 ء منطور کر لیے ۔کابینہ نے سفارتکارجمشید مارکرکے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہو ئے مرحوم کی سفارتی شعبے میں خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے زیر تربیت 41 سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملاقات کی‘ نگران وزیراعظم نے کہا کہ ٹرائل کورٹس عدالتی نظام کی بنیاد ہیں۔ جمعہ کو نگران وزیراعظم سے خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے وفد میں زیر تربیت اکتالیس سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ شامل تھے۔ وزیراعظم نے نئے بھرتی ہونے والے جوڈیشل افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹس عدالتی نظام کی بنیاد ہیں۔
وفاقی کابینہ