تبادلوں اورتقرریوں میں میرٹ یقینی بنایا جا رہا ہے ،بیرسٹرعلی ظفر

تبادلوں اورتقرریوں میں میرٹ یقینی بنایا جا رہا ہے ،بیرسٹرعلی ظفر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اطلاعات ونشریات اور قانون کے نگران وزیربیرسٹرعلی ظفر نے کہاہے کہ نگران حکومت بیوروکریسی میں ہونیوالے تمام تبادلوں اورتعیناتیوں میں میرٹ یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔انہو ں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بیوروکریسی میں تبدیلیوں سے متعلق فیصلے الیکشن کمیشن کی مشاورت سے کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو پرامن انداز میں مقررہ وقت پر کرانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔علی ظفر نے عوام پر زوردیا کہ وہ انتخابات کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ظفر علی

مزید : صفحہ اول