عمران خان انتخابی ا کھاڑے میں آ جاؤ، تمہارا انتظارہے، سعد رفیق

عمران خان انتخابی ا کھاڑے میں آ جاؤ، تمہارا انتظارہے، سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے مدمقابل کو حلقے کا پتہ نہیں، بنی گالہ سے یہاں آکر کھڑا ہوگیا ہے،عمران خان آجاؤ تمہارا انتظار کر رہے ہیں،عمران خان آؤ اکھاڑے میں اترو، آؤ اکھاڑے کی مٹی کو پاؤں لگاؤ، بڑا مزیدار الیکشن ہو گا، یہ گالیاں دے گا ہم دلیل دیں گے، ہمیں 25 جولائی تک غصہ نہیں آنا، ایک طرف منہ بگاڑ کر انگریزی بولنے والے دوسری طرف اردو، پنجابی بولنے والے ہوں گے۔انہوں نے چونگی امرسدھو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص پہلے جس حلقے سے کھڑا تھا وہاں سے الیکشن نہیں لڑ رہا، عمران خان دھرنے دے کر راستے بند کرتے ہیں۔ہم 2013 میں ووٹ لینے آئے تھے تو وعدہ کیا تھا کہ دہشتگردی ختم کریں گے، ہم نے کہا تھا لوڈشیڈنگ ختم کریں گے، کراچی کا امن واپس لائیں گے، فاٹا کوقومی دھارے میں لائیں گے، ریلوے جیسے ادارے ٹھیک کریں گے۔ وعدہ کرتے ہیں حکومت ملی تو کسی سیبدلہ نہیں لیں گے، کوئی انتقام نہیں لیں گے، کسی سے جھگڑا نہیں کریں گے، محاذ آرائی نہیں کریں گے، تمام مخالفین کو میز پر بٹھائیں گے، ماحول میں جو تلخی آئی ہے اس تلخی کو ختم کریں گے۔پانچ سال ہمیں تنگ کیا گیا، ٹانگیں کھینچی گئیں، الزام لگائے گئے، ہمارے ساتھ بد زبانی کی گئی، کبھی چور، کبھی غدار کبھی کرپٹ کہا گیا، کچھ نہ بنا تو ہمارے لیڈر کو نااہل کیا گیا۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن آتی ہے تعمیر و ترقی ساتھ لاتی ہے، ہم کام بھی کریں اور بدنام بھی کیا جائے، یہ تماشہ نہیں چلے گا۔انوکھے لاڈلے کو سیاسی طور پر فارغ کرو، اتنے ووٹ دو کہ پتہ چل جائے لوگوں کا فیصلہ شیر ہی شیر ہے، نوجوانو! آپ کے مستقبل کا معاملہ ہے، یہ عام الیکشن نہیں ہے۔ یہ پاکستان کے مستقبل کا الیکشن ہے، یہ فیصلہ ہوگا کہ ملک ووٹ لینے والے چلائیں گے یا بند کمروں میں فیصلے کرنے والے، اگر مسلم لیگ ن جیتی تو ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی لائیں گے۔ہم میٹرو بناتے ہیں تو جنگلہ بس کہاجاتا ہے، نقل مارنے کے لیے عقل چاہیے ہوتی ہے، کھڈے کھود کر گھر چلے گئے ہو پشاور والے تمہاری جان کو رو رہے ہیں۔ اگراورنج لائن ٹائم پر بنتی تو اس میں لاہورکے شہری سفر کرتے،عمران خان تمہارا کیا جاتا۔سعد رفیق نے شرکاء سے پوچھا کہ کیا شہبازشریف جتنا کام کوئی کر سکتا ہے؟، شہباز شریف کام کرنے میں جن ہے، پاکستان کو اسی وزیراعظم کی ضرورت ہے جو دن رات کام کرے، ابھی کچھ پیشیاں ہماری ہوں گی، ہمیں آنیاں جانیاں دکھائی جائیں گی، ہمیں بدنام کرنے کی کوششیں اور ہوں گی۔اگلی مدت میں پاکستان میں ڈیم بنائیں گے، اگلی مدت میں پی آئی اے کو بھی ٹھیک کریں گے، جلنے والے جلتے اور رونے والے روتے رہیں گے۔
سعد رفیق

مزید :

صفحہ اول -