بیرونی قوتوں کو ہماری سیاسی ،فلاحی سرگرمیاں برداشت نہیں، حافظ سعید

بیرونی قوتوں کو ہماری سیاسی ،فلاحی سرگرمیاں برداشت نہیں، حافظ سعید

لاہور (آن لائن) امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں سیاست کے حوالہ سے ہر پاکستانی کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔امریکہ بھارت گٹھ جوڑ سے پیدا صورتحال میں پاکستانی انتخابات کے نتائج دوررس اثرات مرتب کریں گے۔نظریہ پاکستان پر یقین رکھنے والوں کی مکمل حمایت کریں گے۔پاکستان کی سالمیت اور استحکام سب سے اہم ہے۔عالمی طاقتوں کے پروردہ اور بھارت نواز ایجنڈے پر کام کرنیوالوں سے قوم کوخبردار کرنا ہو گا۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ اور بعد ازاں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ بیرونی قوتوں کو ہماری سیاسی اور ریلیف سرگرمیاں بھی برداشت نہیں ہو رہیں۔خدمت انسانیت کا کام جاری رکھیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف بھرپور آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ غاصب بھارتی فوج کے ظلم و بربریت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ مسلمانوں کی زندگی کا ہر عمل قرآن و سنت کے مطابق ہونا چاہیے۔عبادات سمیت سیاست، معیشت، معاشرت اور اخلاقیات میں سیرت رسول ﷺ سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔

مزید : صفحہ آخر