پنجاب کے 10اسسٹنٹ ایڈووکیٹس جنرل کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل

پنجاب کے 10اسسٹنٹ ایڈووکیٹس جنرل کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے نگران حکومت کی طرف سے پنجاب کے10اسسٹنٹ ایڈووکیٹس جنرل کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں ان کے عہدوں پر بحال کردیا۔مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی نے یہ عبوری حکم امتناعی متاثرہ خاتون بشریٰ ثاقب سمیت 6اسسٹنٹ ایڈووکیٹس جنرل کی درخواستوں پر جاری کیا۔ فاضل جج نے درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے حکومت اور سیکرٹری قانون سے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹس جنرل کی برطرفی کا 20جون کا نوٹیفکیشن غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔عدالت کے عبوری حکم امتناعی کے تحت جو اسسٹنٹ ایڈووکیٹس جنرل بحال ہوئے ہیں ان میں بیرسٹراسجد سعید ، عامرثنااللہ ، محمد طارق محمود بٹ ، احمد حسن رانا ، محمد طارق ندیم ، بیرسٹربشریٰ ثاقب ، آصف افضل بھٹی، چودھری محمد جوادیعقوب ، بیرسٹرامیرعباس علی خان اورخالد مسعود غنی شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر