افغانستان، طالبان کے حملے، فورسز کی کارروائیاں، 38اہلکار جاں بحق

افغانستان، طالبان کے حملے، فورسز کی کارروائیاں، 38اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آئی این پی)افغانستان میں 4مختلف صوبوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں افغان سکیورٹی فورسز کے38 اہلکار جاں بحق ہو گئے ، افغان سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف آپریشن میں 23دہشت گرد ہلاک کر دئیے،آپریشن ننگرہار سے منسلک تحصیلو ں آچین، دہ بالا، ہوگیانی اور کنار کی تحصیل سوکائی میں دہشتگرد تنظیم داعش کیخلاف کیا گیا،حکام نے ان پرتشدد حملوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں مختلف پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں گزشہ بارہ گھنٹوں کے دوران افغان فو ر سز کے اڑتیس اہلکار مارے گئے ہیں، افغان حکام نے کہا ہے عسکریت پسندوں نے چار صوبوں میں یہ کارروائیاں سر انجام دیں۔واضح رہے عید الفطر کے بعد سے طالبان مختلف عسکری کارروائیوں میں 100کے قریب سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرچکے ہیں جبکہ دوسری جانب افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشرقی صوبوں ننگرہارا ورکنڑ میں کئے گئے آپریشنز میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 23دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشنزننگرہار سے منسلک تحصیلوں آچین، دہ بالا، ہوگیانی اورکنڑ کی تحصیل سوکائی میں کئے گئے ۔بیان کے مطابق فضا اور زمین سے جاری آپریشن میں تنظیم کی 2 بڑی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -