پاکستان، ایران کا دہشتگردی ، منشیات اور انسانی سمگلنگ سے ملکر نمٹنے پر اتفاق

پاکستان، ایران کا دہشتگردی ، منشیات اور انسانی سمگلنگ سے ملکر نمٹنے پر اتفاق

تہران ( این این آئی) پاکستان اور ایران کے حکام نے دہشتگردی، منشیات اور انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون بڑھانے کا اتفاق کیا ہے۔ پاکستان ایران مستقل سرحد کمیٹی کادو روزہ پانچواں اجلاس ایران کے شہر زیدان میں منعقد ہوا۔ بلوچستان لیویز فورس کے ڈائریکٹر جنرل طارق الرحمن نے پاکستان کے دس رکنی وفد کی قیادت کی جبکہ ایران کی طرف سے سیتان بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل برائے انتظامی اور سلامتی امور غلام رضا گنجی نے نمائندگی کی۔ فریقین نے سرحدی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لئے پاک ایران سرحد کے ساتھ مشترکہ گشت بڑھانے پر اتفاق کیا ۔اجلاس میں باہمی تجارت کے فروغ اور غیر قانونی نقل مکانی روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

پاک ایران اتفاق

مزید : صفحہ آخر