پنجاب میں پیپلز پارٹی مشکل صورتحال سے دوچار،قمر زمان کائرہ کا اعتراف

پنجاب میں پیپلز پارٹی مشکل صورتحال سے دوچار،قمر زمان کائرہ کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے پنجاب میں پیپلز پارٹی مشکل صورتحال کاشکار ہے ، تحر یک انصاف کے غبارے میں ہوا بھری گئی اور میڈیا نے بھی اس میں اہم کردار اداکیاکہ ملک میں دوجماعتیں ہیں ۔جیو نیوز کے پروگرام ’’ آ ج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا بلاول تین حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پنجاب میں پیپلز پا رٹی مشکل صورتحال کا شکار ہے لیکن اس سے قبل بھی ہم نے کئی ادوار میں مشکل صورتحال کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی مشکل صورتحال کا مقابلہ کریں گے اور کم بیک کریں گے۔ بلاول اسلئے پنجاب سے کھڑ ے نہیں ہوئے کہ مشکل حلقوں میں زیادہ کمپین کرنا پڑتی ہے اور انہوں نے پورے ملک میں انتخابی مہم کی قیادت کرنا تھی۔ اسلئے پنجاب کی قیادت نے بھی فیصلہ کیا کہ بلاول کراچی سے الیکشن لڑیں۔ ہماری قیادت نے پاکستان کی پہلے بھی بہترین خدمت کی اور اب بھی کر رہے ہیں۔ وٹو صاحب پہلے بھی پیپلزپارٹی کیساتھ نہیں تھے بلکہ جیت کر شامل ہوگئے تھے، اب بھی ایسا ہی کرینگے۔ پیپلزپارٹی سے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرایاجانا کوئی نئی با ت نہیں یہ نصف صدی کا قصہ ہے لیکن ہم پر امید ہیں کہ اچھا کم بیک دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -