پنجاب کی نگران کابینہ میں خاتون وزیر شامل کرنے کا فیصلہ

پنجاب کی نگران کابینہ میں خاتون وزیر شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی)پنجاب کی نگران کابینہ کی طرف سے خاتون وزیر کی تلاش شروع کر دی گئی، مشترکہ فیصلے کے بعد کابینہ کے ممبران کی تعد ا د میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ میں اس وقت دس وزرا ہیں جو مختلف محکموں میں اپنے فر ا ئض سر انجام دے رہے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کابینہ کے مشترکہ فیصلے کے بعد کابینہ کے ممبران کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت خواتین امور میں ماہر خاتون کی تلاش کی جارہی ہے۔ بتایا گیاہے نگران کابینہ کو اس سلسلے میں ٹیکنوکریٹ خاتون کی تلا ش ہے جس کا نام آئندہ چند روز میں فائنل کر لیا جائے گا ۔

خاتون وزیر

مزید : صفحہ آخر