بھارت نے القاعدہ اور داعش سے منسلک گروپوں پر پابندی عائد کر دی

بھارت نے القاعدہ اور داعش سے منسلک گروپوں پر پابندی عائد کر دی

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت نے القاعدہ اور داعش سے منسلک گروپوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارت کی وزارت داخلہ نے دہشت گرد تنظیموں القاعدہ اور داعش سے منسلک گروپوں پر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت پابندی لگا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جاری سرکاری ہدایت میں کہا گیاہے کہ القاعدہ ان انڈین سب کانٹیننٹ (اے کیو آئی ایس)اور داعش عالمی جہاد کے نام پر ملک کے نوجوانوں کو دہشت گردی کی جال میں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے جو قومی مفادات کے منافی ہے۔

پابندی عائد

مزید : صفحہ آخر