ایف بی آر کا ایمنسٹی سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ایف بی آر کا ایمنسٹی سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )ایف بی آرنے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا، جبکہ یکم جولائی سے ایف بی آر کو ملکی و غیر ملکی اکاؤنٹس تک رسائی حاصل ہوجائیگی ، جبکہ ملک میں بڑے بڑے پلازوں اور رئیل اسٹیٹ کا بھی ڈیٹا اکٹھا کرکے ٹیکس ادا نہ کرنے والے مالکان کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔جمعہ کو ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قواتین اور آئین کے مطابق ٹیکسی ایمنسٹی سکیم کی ڈیٹ نہیں بڑھا سکتے اور 30جون ہی آخری تاریخ ہے ۔ ہمارے پاس ٹیکسی ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں توسیع کا اختیار نہیں ہے ۔میڈیا کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ عوام تک ایک میسج پہنچے اور زیادہ سے زیادہ لوگ اسکیم سے فائدہ اٹھائیں ۔ ٹیکسی ایمنسٹی سکیم سے حاصل ہونیوالی آمدن کا فی الحال نہیں بتا سکتے لیکن امید ہے کہ یہ ٹارگٹ پورا ہوجائیگا۔ ایف بی آر حکام نے اعتراف کیا کہ سسٹم میں کمزوری کی وجہ سے ملک میں ٹیکس اکٹھا کرنے کا سسٹم پوری طرح کامیاب نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ایسی سکیمیں متعارف کروانا پڑی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر