بختاور نے بینظیر پر بننے والی فلم پر اعتراض اٹھا دیا

بختاور نے بینظیر پر بننے والی فلم پر اعتراض اٹھا دیا

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے والدہ پر بننے والی فلم پر اعتراض اٹھایا ہے۔اداکارہ مہوش حیات کے ملک کی سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کی خبریں زیر گردش تھیں جس پر گزشتہ روز اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی تھی۔اداکارہ کی فلم میں بینظیر بھٹو بننے کی خبروں کے بعد ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اس قسم کی تمام خبروں کی تردید کی۔اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ فلم کے لیے بینظیر کے بچوں یا خاندان کی جانب سے کسی قسم کی اجازت نہیں دی گئی لہذا یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے جس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر