ریحام خان نے شہباز شریف سے پیسے لے کر کتاب لکھی ، شیخ رشید

ریحام خان نے شہباز شریف سے پیسے لے کر کتاب لکھی ، شیخ رشید

راولپنڈی(این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریحام خان نے شہباز شریف سے پیسے لے کر کتاب لکھی ہے ٗاسحاق ڈار نے سیتا وائٹ معاملے میں پیسے خرچ کئے جس کا عینی شاہد ہوں ہے۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو پروان چڑھتا دیکھنا چاہتا ہوں ٗمیں نے فلم انڈسڑی یا فلم سٹارز کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے پیسوں کی خاطر کتاب لکھی ہے ٗمیں نے اس پر اپنی سوچ کے مطابق بات کی تھی۔اسحاق ڈار نے سیتا وائٹ معاملے میں پیسے خرچ کئے جس کا عینی شاہد ہوں ہے۔سیتا وائٹ سے متعلق سب کچھ اسحاق ڈار نے کیا تھا۔میرے کیس کا فیصلہ ہو گیا ہے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ ہونا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اکاروں کی عزت کرتا ہوں ٗمیں نے اداکاروں کے بارے میں کچھ غلط نہیں کہاریحام خان نے شہباز شریف سے پیسے لے کر کتاب لکھی ہے۔میں نے اس تناظر میں ریحام خان کا موازنہ کیا توغلط نہیں کیاہے۔

مزید : صفحہ آخر