سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے جنرل درانی کی کتاب کانوٹس لے لیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے جنرل درانی کی کتاب کانوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی بھارتی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ کتاب کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت دفاع سے کتاب کی اشاعت سے ملکی دفاع اور قومی سلامتی پر ہونے والے اثرات سے متعلق26جون بروز منگل کو بریفنگ طلب کر لی جبکہ کمیٹی نے امریکا میں تعینات ہونے والے نئے پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پر وزارت خارجہ سے بھی بریفنگ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع ایجنڈے کے مطابق قائمہ کمیٹی نے سابق آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی بھارتی ہم منصب اے ایس دلت کے ہمراہ مشترکہ کتاب "دی سپائی کرانیکلز"کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت دفاع سے کتاب کی اشاعت سے ملکی دفاع اور قومی سلامتی پر ہونے والے اثرات سے متعلق26جون بروز منگل کو بریفنگ طلب کر لی ۔ واضح رہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف کی کتاب پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کوپاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز( جی ایچ کیو) طلب کر کے ان سے جواب طلب کیا گیا تھا اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی تھی۔ قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے امریکا میں تعینات ہونے والے نئے پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پر بھی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے بھی26جون کو تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -