نگران وزیر اعظم نے ماروی میمن کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی

نگران وزیر اعظم نے ماروی میمن کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد( آن لائن )نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے چےئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کو ہٹانے کی منظوری دیدی ، نگران وزیراعظم نے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردی ہے۔ گزشتہ روز نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے چےئرمین بی آئی ایس پی ماروی میمن کو ہٹانے کی باقاعدہ منظوری دیدی ۔ نگران وزیر اعظم ناصرالملک نے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردی ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے ماروی میمن کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

مزید : صفحہ آخر