سرکاری عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک لازمی قرار، پرائیویٹ کو بھی کرانے کی ہدایت

سرکاری عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک لازمی قرار، پرائیویٹ کو بھی کرانے کی ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی وزارت الحج کی طرف سے حج2018ء کے عازمین کے لیے بائیو میٹرک کی کلیر پالیسی نہ آنے کے باوجود کہیں سعودی حکومت اچانک لازمی قرار نہ دیدے کا خوف ،وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دے دیا،پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین حج کو بھی بائیو میٹرک کرانے کی ہدایت ،وزارت مذہبی امور سرکاری حج سکیم کے جمع کیے گئے پاسپورٹ واپس نہیں کرے گی بلکہ متعلقہ حاجی کیمپ اعتماد کے دفاتر سے کو آرڈنیشن کر کے جو وقت ملے گا حاجی کوایس ایم ایس کے ذریعے اسی وقت اعتماد کارپوریشن کے دفتر پہنچنے کی اطلاع دے گا،سرکاری حاجی کا پاسپورٹ حاجی کیمپ کا عملہ لے کر فنگر پرنٹس کرنے والے اعتماد کے دفتر اس وقت موجود ہو گا ،اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے ملک بھر کے حاجی کیمپوں کے ڈائریکٹرز کے ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے ،اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری کیپٹن آفتاب نے کی،جوائنٹ سیکرٹری ،ڈپٹی سیکرٹری،سیکشن آفیسر کے علاوہ اعتماد کے ذمہ داران نے اجلاس میں شرکت کی ،سرکاری سکیم کے ساتھ حج2018ء حج سکیم کے رجسٹرڈ ہونے والے حج آرگنائزر کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے حاجیوں کے بائیو میٹرک کا انتظام کریں،ملک بھر کے اعتماد کے دفاتر اس سال کسی حاجی سے فنگر پرنٹس کی فیس نہیں لیں گے،سرکاری سکیم کی طرح پرائیویٹ سکیم کے عازمین کے بائیو میٹرک کرنے کی ہدایت تمام دفاتر کو کر دی گئی ہے حج آرگنائزر اعتماد کے افسروں سے کوآرڈنیشن کر کے اپنے اپنے حاجیوں کے لیے سہولت کے ساتھ وقت حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر