خواجہ سلمان رفیق نیب میں پیش پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں سے متعلق پوچھ کچھ

خواجہ سلمان رفیق نیب میں پیش پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں سے متعلق ...

لاہور ( کرائم رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزریر صحت خواجہ سلمان رفیق نیب لاہور کے روبرو پیش ہو گئے۔ نیب لاہور نے خواجہ سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں شراکت داری کے حوالے سے طلب کر رکھا تھا۔ خواجہ سلمان رفیق اس سے قبل بھی نیب لاہور کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔ جو گزشتہ روز دوسری مربتہ نیب آفس پہنچے جہاں نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے ان سے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں سے متعلق مختلف سوالات کیے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور نے وزیر اعظم کے سابق سپیشل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی آشیانہ اقبال سکینڈل کے حوالے سے طلب کر رکھا ہے۔ آخری اطلاعات تک وہ نیب لاہور میں پیش نہ ہو سکے۔

سلمان رفیق

مزید : صفحہ آخر