نگراں حکومت کا تاریخی اقدام ’’معزز‘‘کا لفظ اساتذہ کیلئے خاص کر دیا ،نوٹیفکیشن جاری

نگراں حکومت کا تاریخی اقدام ’’معزز‘‘کا لفظ اساتذہ کیلئے خاص کر دیا ...

راولپنڈی(صباح نیوز)پنجاب حکومت نے تمام اساتذہ کو معززلفظ کے ساتھ مخاطب کرنے کا حکم جاری کردیا،اساتذہ کا بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ہے آج کے بعد تمام اساتذہ کو (Honourable) معززکے لفظ سے پکارنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ گزشتہ روز حکومت پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پانچ سال سے 16سال کے بچوں کو مفت تعلیم دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ بچوں کو مفت تعلیم دینے میں اساتذہ کا اہم کردار ہے اور اس حوالے سے اساتذہ خصوصی عزت وتکریم کے مستحق ہیں اور پاکستان کی پائیدار ترقی کے اہداف چارکو حاصل کرنے میں ان کا اہم کردار ہے تعلیم سے ہی لوگوں کی معیار زندگی بلند کی جاسکتی ہے ۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت تمام متعلقہ افسران اور سرکاری اداروں کو یہ حکم دیتی ہے کہ وہ اساتذہ کرام سے رابطے خط و کتابت ان کی ترقیاتی آرڈر اور دیگر سرکاری مراسلات میں ان کے نام سے پہلے معزز(Honourable)کا لفظ استعمال کریں ۔ نوٹی فکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے نام سے جاری ہوا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر