متحدہ قبائل کے وفد کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات

متحدہ قبائل کے وفد کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)متحدہ قبائل کے وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات میں فاٹا انضمام کے بعد فاٹا کیلئے قومی اسمبلی کیساتھ صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کا موقف پیش کیا جبکہ الیکشن کمیشن حکام نے وفد کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کم سے کم وقت میں کرانے کی ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی ہے ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قبائل کے وفد نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کیساتھ ملاقات کی اور فاٹا انضمام کے بعد فاٹا کیلئے قومی اسمبلی کیساتھ صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کا موقف پیش کیا۔ لیکشن کمیشن نے متحدہ قبائل کو آگاہ کیا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن 2018ء کے عام انتخابات کے بعد ایک سال کے اندر فاٹا کی 16 سیٹوں کی حلقہ بندیاں مکمل کریگا۔یہ حلقہ بندیاں الیکشن ایکٹ 2017 کے قوانین کے مطابق ہوں گی کیونکہ فاٹا انضمام کے بعد الیکشن ایکٹ 2017 کو فاٹا کے علاقوں تک توسیع دی گئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -