سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر راجہ محمدخورشیدکیانی انتقال کرگئے

سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر راجہ محمدخورشیدکیانی انتقال کرگئے

اسلام آباد(صباح نیوز)آزادجموں وکشمیرسپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس راجہ محمدخورشیدکیانی اسلام آبادمیں انتقال کرگئے ہیں،ان کی نماز جنازہ جمعہ کو بعداز نماز عصر ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ،سابق صدر راجہ ذوالقرنین خان ، مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان ،ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماء خواجہ فاروق ،چیف جسٹس آزادکشمیر سپریم کورٹ چوہدری محمد ابراہیم ضیاء،سابق چیف جسٹس اعظم خان ،سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق،ججز وکلاء رہنماوں اعلی حکام سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر شعبے سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،بعد میں انھیں ایچ ایٹ کے قبرستان میں ہی سپردخاک کردیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر