راولپنڈی، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران 2بچے جاں بحق

راولپنڈی، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران 2بچے جاں بحق

راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈھوک الہی بخش میں شادی کے تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کی زد میں آ کر دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق بچوں میں عثمان اور سعد رشید شامل ہیں جن کی عمریں دس سے بارہ سال کے درمیان ہیں۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔

مزید : صفحہ آخر