محکمہ تعلیم کا سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم کا سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بدلتے موسم کو دیکھتے ہوئے محکمہ تعلیم نے سکولوں میں ڈینگی سے بچاو کی مہم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈینگی سے قبل از وقت نبٹنے کے لئے محکمہ تعلیم نے پنجاب کے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ڈینگی سے بچاو کے لئے مانیٹرنگ فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔مراسلے میں انہیں ڈینگی سے بچاو کے حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سکول سربراہان اپنے سکولوں میں ڈینگی سے آگاہی کے لئے زیرو پیریڈ شروع کریں اور اساتذہ کو ہیلتھ آگاہی کمپین اور ڈینگی بارے ہدایات کی نگرانی کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔ مراسلے میں تمام سی ای اوز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ خود سکولوں کا وزٹ کریں اور ڈینگی کی آگاہی کے حوالے سے بچوں اور والدین کو راہنمائی دیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی سے بچاوکے حوالے سے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔