مانیٹرنگ ٹیموں کی بہترین کارکردگی پر ان کے مسائل حل کئے جائیں،عبدالجبار قمر

مانیٹرنگ ٹیموں کی بہترین کارکردگی پر ان کے مسائل حل کئے جائیں،عبدالجبار قمر

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب مانیٹرنگ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عبدالجبار قمر کی زیر صدارت مانیٹرنگ افسروں کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں زونل صدر ناصر اقبال، ڈسٹرکٹ لاہور کے صدر ثناء اللہ سمیت دیگر عہدیداروں اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مانیٹرنگ ٹیموں کو فیلڈ میں پیدا ہونے والی مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مانیٹرنگ ٹیموں کی سابقہ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ سب سے اہم یہ کہ انہیں فوری طور پر مستقل کیا جائے ۔ عبدالجبار قمر نے اس موقع پر کہا کہ شدید گرمی ہو یا سردی، بارش ہو یا طوفان، مانیٹرنگ ٹیمیں پوری تندہی سے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیتی ہیں لہٰذا حکومت کا چاہئے کہ وہ ان کے مسائل فوری طور پر حل کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4