ایم ایم اے کو اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد اسلامی قوتوں کا اتحاد یاد آگیا،نصیر نورانی

ایم ایم اے کو اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد اسلامی قوتوں کا اتحاد یاد آگیا،نصیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل (MMA) نے 5 سالہ اقتدار کے مزے لوٹے اور اب انہیں ایک بار پھر اسلام اور اسلامی قوتوں کے اتحاد کا ڈرامہ یاد آگیا ہے MMA میں شامل دو جماعتوں نے براہ راست اقتدار کے مزے لوٹے مرکزی حکومت اور صوبا ئی حکومتوں کے ذریعے کرپشن کی بہتی گنگا میں نہاتے رہے اب انہیں پھر اسلام کا درد اُٹھا ہے اور قوم کو بے وقوف بنانے کے لئے اسلام کا نام استعمال کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء پاکستان ایسے مفاد پرستوں اور اسلام کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں کا ہرگز ساتھ نہیں دے سکتی ۔

امام شاہ احمد نورانی اور قاضی حسین احمد کی MMA تو کب کی دفن ہو چکی اب تو اقتدار کے ساتھ رہنے والے اور مفاد پرستوں نے اپنام نامMMA رکھ لیا ہے۔ عام انتخابات میں عوام انہیں بُری طرح مسترد کردیں گے۔حافظ نصیر احمد نورانی کا کہنا تھا کہ موجودہ انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہونگے۔ ایسے انتخابات کے ذریعے باصلاحیت اور محب وطن قومی قیادت کا پارلیمنٹ تک پہنچنا نا ممکن ہے۔اس لئے جب تک احتساب کا عمل مکمل نہیں ہوتا اور قومی لیٹروں کو سخت ترین سزائیں نہیں ہوتیں، لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس نہیںآتی انتخابات کو مؤخر کردیا جائے ورنہ یہ انتخابات ملک و قوم کے لئے کسی بڑے سانحہ کا سبب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جے یو پی پنجاب اورضلعی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مفتی تصدق حسین ،ابو یاسر اظہر حسین فاروقی ،حافظ احسان الحق نورانی ،محمد جاوید چشتی ،محمد بلال برکی،ڈاکٹر معظم حسین ،مولانا محمد سلیم اعوان،مولانا محمد نعیم ،قاری خلیل مہروی،حاجی منیر قادری ،مولانا شبیر حسین فریدی،مولانا عطاء الرحمن نقشبندی،قاری لیاقت علی رضوی، حافظ جمیل احمد نورانی،محمد امجد شفیع،مولانا نذر احمد سعیدی،مولانا سرفراز قادری ،قاری مقصود احمداور دیگرعہدیداران نے شرکت کی۔