لیگی حکومت نے پانچ سال پی پی159 کے فنڈز روکے رکھے،مراد راس

لیگی حکومت نے پانچ سال پی پی159 کے فنڈز روکے رکھے،مراد راس

لاہور(پ ر) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ سال میں ن لیگی کی حکومت کی جانب سے حلقہ پی پی 159 کے فنڈز روکے گئے اور ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا گیا بلکہ جو خدمات ہم اپنی جیب سے کرنا چاہتے تھے۔

اس میں بھی روڑے اٹکائے گئے لیکن ان سب مشکلات نے ہمارے عوام کی خدمت کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آنے دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حلقے میں 20 سے زائد مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جس سے ہزاروں خاندان آج بھی مستفید ہورہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4