پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے،مہرین راجہ

پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے،مہرین راجہ

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ عام انتخاب میں پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہے ، عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی کا منشور عوام دوست ہے ، ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ، آصف علی زرداری کی عوام دوست سیاست سے کچھ سیاسی جماعتیں پریشان ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دنیا جانتی ہے کہ آصف علی زرداری مستند سیاستدان ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ دوسری جماعتوں سے سیاستدان پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔، انہوں نے کہاکہ ہمیں کسی جماعت سے اتحاد کی ضرورت نہیں لیکن جب بھی جمہوریت کے استحکام کا معاملہ سامنے آیاتو ہم نے دوسری جماعتوں سے مل کر لائحہ عمل طے کی ،پیپلزپارٹی جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کررہی ہے،

مزید : میٹروپولیٹن 4