کوٹ عبدالمالک جمعہ بازار،ریٹ لسٹیں غائب انتظامیہ خاموش
کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی ) کوٹ عبدالمالک کا سب سے بڑا جمعہ بازار۔ریٹ لسٹیں غائب انتظامیہ خاموش ،خریدار پریشان تفصیل کے مطابق کوٹ عبدالمالک میں بہت بڑا جمعہ بازار لگایا جاتا ہے جس میں ہزاروں گاہک خریداری کے لیے آتے ہیں ریٹ لسٹوں کے بغیر دکانداراور سٹالز والے سبزیاں ،پھل ،دالیں ،گھی ،چینی و دیگر ضروریات زندگی کی اشیا ء فروخت کرتے ہیں۔ جمعہ بازار میں دکانداروں نے ریٹ لسٹوں کے بغیر سبزیاں پھل و دیگر اشیا ء فروخت کیں بعض دکاندار درجہ سوم کی دالیں درجہ اول کے ریٹ پر فروخت کرتے ہیں کوئی بھی محکمہ ان کو چیک کرنے نہیں آتا عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر لاہور ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔