درست قیادت کا انتخاب احتساب سے زیادہ اہم ہے،الطاف شاہد

درست قیادت کا انتخاب احتساب سے زیادہ اہم ہے،الطاف شاہد

لاہور(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ درست قیادت کاانتخاب احتساب سے زیادہ اہم ہے ۔ووٹرز بھی محتسب ہیں ،ووٹ کی چوٹ سے چوروں کامحاسبہ اور ہر چور راستہ بندکرناہوگا۔ پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال مادروطن کے روشن اورمحفوظ مستقبل کیلئے اہل نمائندوں کے انتخاب کیلئے دہائی دے رہے ہیں۔ پی ایس پی مادروطن پاکستان کاروشن مستقبل ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے بانیان مرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون نے مایوس نوجوانو ں میں امید زندہ کردی اورانہیں بندگلی سے باہر لے آئے۔،آج یہ پرعزم نوجوان اپنے اورملک عزیز کے روشن مستقبل بارے پرامید اورپرجوش ہوگئے ہیں۔پاکستان کانوجوان طبقہ پی ایس پی اورسیّدمصطفی کمال کاہراول دستہ ہے ۔نوجوانوں کوکامیاب اورباعزت زندگی کی فراہمی پی ایس پی کی سیاست کامحور ہے ۔پاک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال کی آواز پرعوام انتخابات میں منافرت اورصوبائیت کے حامی امیدواروں کومستردکردینگے۔وہ اپنے اعزازمیں پروقا ر عیدملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے۔چودھری محمد الطاف شاہد نے مزیدکہا کہ انتخابی مہم کے دوران نادراسسٹم سے ووٹرز کاڈیٹا لیک ہونا تشویشناک اورایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔انتخابات کی شفافیت مشکوک ہوگئی ،اس ڈیٹالیک میں بھی مسلم لیگ (ن) کانام لیاجارہا ہے ۔چیئرمین نادراکی وضاحت تسلی بخش نہیں ،وہ اپنااستعفیٰ دیں۔انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق اورشفاف انتخابات کاانعقاد ازبس ضروری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4