پہلے ہی کہہ دیا تھا پی ٹی آئی اور (ن) لیگ ٹکٹوں کی تقسیم پر دست و گریبان ہونگے، اشرف بھٹی

پہلے ہی کہہ دیا تھا پی ٹی آئی اور (ن) لیگ ٹکٹوں کی تقسیم پر دست و گریبان ہونگے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ میں نے تو بہت پہلے ہی یہ کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ والے ٹکٹوں کی تقسیم پر ہی ایک دوسرے سے دست و گریبان ہوتے ہوئے دکھائی دیں گے اور دیکھ لیں ایسا ہی ہوا ہے کیونکہ یہ دونوں جماعتیں کوئی نظریاتی سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ مفاد پرستوں کا گروہ ہیں اور اس میں دوسری جماعتوں کے لوٹے بھی اس لئے شامل ہوئے ہیں کہ وہ بھی وہاں جا کر اپنے چھوٹے چھوٹے مفاد حاصل کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں اسی طرح سے آپس میں لڑتی رہیں گی اور عام انتخاب میں پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔

، عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی کا منشور عوام دوست ہے ، ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ، آصف علی زرداری کی عوام دوست سیاست سے کچھ سیاسی جماعتیں پریشان ہیں۔