ملک میں عدالتیں آزادی کے ساتھ بڑے بڑے فیصلے کر رہی ہیں،محمد عظیم

ملک میں عدالتیں آزادی کے ساتھ بڑے بڑے فیصلے کر رہی ہیں،محمد عظیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپو رٹر) کامیاب ہوا تو مظلوم لوگوں کے حقوق کی آواز بلند کرونگا،عوام آزمائے ہوؤں کو آزمانے کی غلطی ہرگز نہ کریں، ملک میں عدالتیں آزادی کے ساتھ بڑے بڑے فیصلے کر رہی ہیں ،اب کرپٹ اور بدعنوان سیاستدانوں سے پیچھا چھڑانے کا وقت آگیا ہے ۔یہ بات حلقہ پی پی 166 کے آزاد امیدوار محمد عظیم نے گزشتہ روز اپنے حلقہ کے عوام کے ساتھ کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔میں نے مظلوم عوام کے ساتھ ہونے والی مسلسل ذیادتیوں کے خاتمہ کیلئے سیاست میں قدم رکھا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت ہی میری سیاست کا اصل منشور ہے۔