انسٹیٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر نے پنجاب رنگ کا دوسرا شمارہ شائع کر دیا

انسٹیٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر نے پنجاب رنگ کا دوسرا شمارہ شائع کر دیا

لاہور( پ ر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج ، آرٹ اینڈ کلچرنے ’’پنجاب رنگ‘‘ کا دوسرا شمارہ شائع ہوگیا ہے۔ تحقیقی مجلہ کی چیف ایڈیٹر ڈاکٹر صغرا صدف ہیں جبکہ ایڈیٹرز محمد عاصم چوہدری اور خاقان حیدر غازی ہیں۔ جس میں ڈاکٹر محمد عرفان الحق، صائمہ بتول، یونس حسن، ڈاکٹر فیاض حسین مگھیانہ، ڈاکٹر افتخار احمد سلہری، واصف لطیف، حرا دلبر، ڈاکٹر سونیا اللہ رکھاودیگر کے تحقیقی مضامین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسسٹنٹ ایڈیٹرز میں ڈاکٹر ثنامدثر، قاری عیاض احمد اور شفاعت عباس کے نام شامل ہیں۔ مجلس مشاورت میں ڈاکٹر جسبیرکور، ڈین فیکلٹی آف آرٹ اینڈ کلچر، پنجاب یونیورسٹی، پٹیالہ (بھارت)، ڈاکٹر منظور اعجاز، چیف ایڈیٹر ’وچار‘ آن لائن پنجابی پورٹل (امریکہ)، ڈاکٹر جسوندر، پروفیسرشعبہ پنجابی، پنجاب یونیورسٹی، پٹیالہ (بھارت)، ڈاکٹر جگ موہن سانگا، ٹورنٹو(کینیڈا)، ڈاکٹر نبیلہ رحمن، چیئرپرسن شعبہ پنجابی، پنجاب یونیورسٹی، لاہور (پاکستان)، ڈاکٹر جمیل احمد پال، چیئرمین شعبہ پنجابی، شالا مار کالج کے نام شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4