25 جولائی کو پیپلز پارٹی فتح کا جشن منائے گی، عدنان گورسی

25 جولائی کو پیپلز پارٹی فتح کا جشن منائے گی، عدنان گورسی

لاہور (پ ر) چوہدری عدنان سرور گورسی امیدوار NA-127 پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ 25 جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی فتح کا جشن منائے گی۔ اس روز جمہوریت کامیاب ہوگی اور کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ عوام آج بھی پیپلز پارٹی سے پیار کرتے ہیں ۔ ہم نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کو آگے لانا ہے اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے یہی PPP کا مشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ NA-127سے منتخب نمائندوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ صرف جھوٹے وعدوں اور تسلیوں پر ٹائم پاس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ختم ہوچکی ہے اور اس روز کوئی بلا بھی نظر نہیں آئے گا صرف تیر ہی چلے گا اور یہی ہمارا انتخابی نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پیپلز پارٹی اس حلقہ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

اور آصف علی زرداری کی قیادت میں حکومت بنے گی۔ ہم آج بھی روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے پر قائم ہیں انشاء اللہ غریب کا استحصال نہیں ہونے دیں گے اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ چوہدری عدنان سرور گورسی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ وفاداریاں کی ہیں اور کرتے رہیں گے۔ یہی جماعت واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بے نظیر کی تصویر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4