انجمن رفاہ عامہ فری میڈیکل کیمپ آج لگے گا
لاہور (پ ر) انجمن رفاہ عامہ کے زیر اہتمام رفاہ عامہ ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ برائے بی ایم ڈی ہڈیوں کا ٹیسٹ ہوگا، جس کا انعقاد آج صبح 10بجے تا دوپہر 1 بجے تک کیا جائے گا۔ انجمن رفاہ عامہ کے سیکرٹری انفارمیشن جمشید اقبال بٹ نے کہا کہ کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کرینگے اور ہمیشہ کی طرح غریبوں کے علاج اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں رہے گے۔ اس طرح کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرکے غریبوں اور امیروں کے فرق کو ختم کیا جاتا ہے۔ اس کیمپ کا انعقاد گول باغ شاد باغ میں موجود رفاہ عامہ ہسپتال میں کیا گیا ہے۔