25جولائی کو ملکی سیاست سے (ن) لیگ کا بوریا بستر گول ہو نے والا ہے،اعجاز چودھری

25جولائی کو ملکی سیاست سے (ن) لیگ کا بوریا بستر گول ہو نے والا ہے،اعجاز چودھری

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما ونامزد امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدری نے کچا جیل روڑ پر مقامی شادی ہال میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 25جولائی کو ملکی سیاست سے (ن) لیگ کا بوری بستر گول ہو نے والا ہے، سعد رفیق اپنی زبان کو لگا م دیں عمران خان کے خلاف بات کی تو زبان کھینچ لیں گے اور منہ توڑ دیں گے،، عمرا ن خان کو سپریم کورٹ نے صادق وامین قرار دیا ، ملکی سیاست میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ، ملکی خزانہ لوٹنے والے سعد رفیق اور اس کے بھائی نیب میں پیشیاں بھگت رہے ہیں ہر کوئی جانتا ہے کہ ریلوے کو کس نے ہڑپ کیا۔

،۔انہوں نے کہا کہ این اے 133سے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حلقے کے تھانوں کی نفری فوری تبدیل کی جائے ، 25جولائی کا الیکشن صر ف ایک الیکشن نہیں ہے بلکہ کرپٹ شریف خاندان اور کرپٹ نظا م کیخلاف کھلی جنگ ہے ، پی ٹی آئی کے ورکرز گھرگھر جا کر الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں حلقے کی عوام اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے تحریک انصا ف کا ساتھ دیں ۔انہوں نے کہاکہ نااہل ، چور اور کرپٹ شریف برادران حلقے کی باشعور عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے

مزید : میٹروپولیٹن 4