عمران خان سمیت مالی اثا ثہ جات کم بتانے والے نا اہل ہونے چاہیے، طاہر ڈوگر
لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) سنی تحریک کے ضلعی صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت جن سیاستدانوں نے الیکشن کیلئے اپنے مالی اثا ثہ جات کی مالی حیثیت کم بتائی ہے وہ جھوٹے اور نا اہل ہیں ۔عمران خان اور تحریک انصاف روائتی سیاستدانوں کی صف میں شامل ہو چکے عمران خان نے ملک و قوم سے جھوٹ بول کر اپنے مقاصد سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔نا م نہاد جمہوری جماعتیں خود جمہوریت کی ضد بن چکی ہیں ۔عمران خان اپنے اصل حدف سے ہٹ کر محض حصول اقتدار کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں نوجوان نسل کو گمراہ کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز حلقہ NA 131 میں عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
والٹن ،قادری کالونی کے عہدیداروں کو الیکشن 2018میں ووٹروں سے ملاقتیں کرنے عوامی مہم کو تیز کرنے کے اہداف دئے ۔انہوں نے کہاکہ منتخب ہو کر حلقہ کے عوام میں تعلیم ،صحت ،روزگار بلا تفریق رنگ و نسل اور برادری معیار بلند کریں گے ۔مفت تعلیم ،صحت اور روزگار عوام کا بنیادی شہری حق ہے ۔تھانہ کلچر،اقرباء پروری،رشوت،دھونس،سفارش کی لعنت کو ختم کر یں گے ۔شہر بھر کے عوام کیمیکل ملا زہر آلود پانی پینے پر مجبور ہیں ۔غریب عوام کے بنیادی شہری حقوق پر بھی حکمران طبقہ قابض ہے۔